لاپتہ افرادقائم کمیشن کی کوئٹہ میں پانچویں روز کیسزکی سماعت، بارہ کیسز سنے گئے
کوئٹہ:وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم کمیشن کی کوئٹہ میں پانچویں روز کیسزکی سماعت میں بارہ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے تاہم کوئی لاپتہ شخص بازیاب نہ ہوسکا۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس فضل الرحمن کی سربراہی میں قائم کمیشن نے پانچویں روزبھی کوئٹہ کے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت جاری رکھی پانچویں روز بارہ افراد کے کیسز سنے گئے جن میں چار کا تعلق کوئٹہ سے تھا پانچویں روز کوئی لاپتہ شخص بازیاب نہیں ہوسکا جبکہ کوءِ کیس بھی ڈیلیٹ نہیں کیا گیاکمیشن پانچ دن کی سماعت کے دوران54لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرچکا ہے جن میں آٹھ لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ چار لاپتہ افراد کے کیسز لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے کی وجہ سے خارج کردئیے گئے کمیشن 12ستمبر تک دس روز ہ سماعت کے دوران مجموعی طور پر 118لاپتہ افراد کے کیسز سنے گا۔


