محسن داوڑ پر پابندی، حکمران سیاسی قوتوں کی مشترکہ جدوجہد سے خوفزدہ ہیں، ڈاکٹر حئی بلوچ

کوئٹہ:نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سر براہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کو نو گوایریا بنا دیا ہے اس طرح کے عوام دشمن اقدامات سے قوم پرست تحریکوں بلوچستان سمیت تمام محکوم مظلوم عوام کی جدوجہدمزید مضبوط ہو ہونگے حکمران سیاسی قوتوں کی مشترکہ جدوجہد سے خوفزدہ ہے محسن داوڑ کیساتھ کوئٹہ ائیر پورٹ پر غیر اخلاقی اور غیر سیاسی سلوک قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا کہ پشتون تحفظ مومنٹ کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کیساتھ کوئٹہ ائیر پورٹ پر جو غیر اخلاقی اور غیر سیاسی سلوک حکومت وقت نے ان کے ساتھ کیا وہ قابل مذمت ہے اور محسن داوڑ خیبر پختونخوا سے منتخب ہو کر آئے ہیں بلوچستان میں داخل ہونے سے روکنا اور پھر گرفتارکرنا اور اس کے بعد واپس بلوچستان بد رکرنا اس رویئے سے ظاہر ہو تا ہے کہ حکمران نہیں چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں ریاستی طاقت کی وجہ سے ظلم کا بازار گرم ہے انہوں نے کہا کہ حیات بلوچ جیسے بے شمار معصوم نہتے نوجوانوں کو لقمہ اجل بنانے کے واقعات اور سینکڑوں لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہا رہمدردی اور یکجہتی کے لئے خیبر پختونخوا کے عوام کی طرف سے بلوچستان تشریف لا رہے تھے اس طرح کے ناروا اقدامات کا مطلب یہ ہے کہ جمہوری سیاسی جدوجہد اور قوم پرستوں تحریکوں سے وابستہ سیاسی کارکنوں اور رہنمائوں نے کے لئے بلوچستان کو نو گو ایریا بنا دیا گیا ہے اس طرح کے عوام دشمن اقدامات سے قوم پرست تحریکیں بلوچستان سمیت تمام محکوم اور مظلوم تحریکوں کو بڑھاوا ملے گا اور جدوجہد کرنے والے مظلوم عوام کے حوصلے بھی مزید مضبوط ہو نگے اور طرح کے اوچھے ہتھکنڈے محکوم قوموں کی حق وحاکمیت ساحل وسائل کے اختیارات کی طویل جدوجہد کو کسی صورت کمزور کرنا یا روکنا ممکن نہیں ہے محکوم قوموں کی تحریکیں مزید ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہو کر جدوجہد کے لئے ماحول کو سازگار بنائیں گے اس لئے حکمران اس قدر خوفزدہ ہے کہ جمہوری سیاسی محکوم قوموں کی مشترکہ جدوجہد حقیقی جمہوریت اور حقیقی وفاق کی طویل جدوجہد سے خوفزدہ ہے آخر میں انہوں ںے کہا ہے کہ تمام جمہوری سیاسی جماعتوں سے اپیل کر تا ہوں کہ نہ صرف ایسے ناروا ظالمانہ غیر سیاسی روئیوں کا نہ صرف مذمت کریں بلکہ تمام اپوزیشن جماعتیں حقیقی جمہوریت اور حقیقی وفاق کو شکل دینے کے لئے کمر بستہ ہو کر فیصلہ کن کردار کر کے ہمیشہ کے لئے غیر جمہوری قو موں کا سیاست میں مداخلت کو زمین میں دفن کرنے میں اپنا بھر پو ر کردار ادا کریں یہ عمل فلاحی ریاست کی طرف سے ایک بہت اہم قدم ہو گا تمام سیاسی کارکن چاہئے ان کا تعلق بلوچستان سندھ ، پنجاب ، خیبر پختونخوا سے ہو اپنی عملی جدوجہد میں بھر پور انداز میں شرکت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں