طلبا پر پولیس تشدد کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، بی ایس او پجار

کوئٹہ: بی ایس او پجار کے سابق مرکزی چیئرمین حمید بلوچ ایڈوکیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے بی ایم سی بحالی تحریک میں شریک طلباء پر صوبائی حکومت کے ایما پر پولیس کی جانب سے تشدد کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہا بی ایس او پجار کے فکری و نظریاتی ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی سرزمین کے ساتھ وفائی اور بلوچ قوم کے روشن مستقبل کے لئیے تادم مرگ بھوک ہڑتال کرکے ثابت کر رہا ہے کہ بی ایس او کے نوجوان اپنے وطن کی حفاظت اور جوانوں کے مستقبل کے لئیے قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگےانہوں نے کہا کہ بی ایس او نے سرزمین بلوچستان کی حفاظت اور محکوم و مظلوم اقوام کے بنیادی و انسانی حقوق کے لئیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں جو قابلِ فخر اقدام ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈڈ حکومت اپنے ذاتی مفادات کے حصول میں مصروف عمل ہے جوکہ موجودہ حکومت کو بلوچستان کے عوام اور نوجوانوں و طالبعلموں سے کوئی سروکا نہیں ہے حالانکہ موجودہ حکومت کی اسی غفلت اور لاپرواہی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ سلیکٹڈ حکومت ہے جس کے فرمان کوئی اور جاری کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ایس صورتحال میں اپوزیشن سیاسی جماعتوں کو کلیدی کردار ادا کرنا چائیے کیونکہ جو جماعتیں اس وقت اسمبلی میں موجود ہیں وہ عوام کے منتخب کردہ ممبر ہیں لہذا وہ اپنے ووٹ کا قیمت ادا کریں انہوں نے کہا کہ طلباء تنظیموں کے نوجوان تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کی حالت تشویشناک صورتحال اختیار کرچکی ہے لیکن اپوزیشن کا کوئی کردار نظر نہیں آرہا ہےانہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اعلیٰ عدلیہ اپنا کردار ادا کرکے بی ایم سی بحالی تحریک کا معاملہ حل کریں انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا کام قانون سازی کرنا ہے لیکن افسوس کہ ایک ایکٹ میں ترمیم لانے کی ہمت و جرأت نہیں ہے جو اس معاملے کو فوری طور پر حل کرے انہوں نے کہا کہ طلباء تنظیموں کو چائیے کہ اگر اس تادم مرگ بھوک ہڑتال تحریک میں کسی نوجوان یا دیگر کو نقصان پہنچا تو اسکا مقدمہ وزیراعلیٰ بلوچستان سیکرٹری ہیلتھ وائس چانسلر بی ایم سی اور گورنر بلوچستان کے خلاف درج کرائیں کیونکہ انکی خاموشی و غفلت کی وجہ سے طلباء سراپا احتجاج ہیں انہوں نے کہا کہ یہ بی ایس او کی تاریخی شعوری جمہوری اور فکری جدوجہد تاریخ کے اوراقوں میں سنہرے الفاظ میں لکھےبجائینگے اور موجودہ بلوچستان حکومت کے کالے کرتوت بھی لکھے جائینگے انہوں نے کہا کہ وقت و حالات کا تقاضہ ہے کہ بلوچ قوم اپنی سرزمین کی حفاظت اور بلوچ عوام کی روشن مستقبل کے سیاسی شعور میں اضافہ کرتے ہوئے ایک صف میں جمع ہوکر اپنی قومی تحریک کو پروان چڑھانے کی جدوجہد جاری رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں