شاہینہ مہترزئی اے این پی بلوچستان کی صوبائی نائب صدر برائے خواتین نامزد
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ مہترزئی کو صوبائی نائب صدر برائے خواتین جبکہ رخسانہ کاکڑ ایڈوکیٹ کو صوبائی جوائنٹ سیکرٹری برائے خواتین نامزد کر دیا۔ باچاخان مرکز سے جاریکردہ صوبائی بیان میں انہیں اس امید کے ساتھ مبارکباد دی گئیں کہ وہ پارٹی میں خواتین ونگ کو فعال ومنظم بنانے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے
Load/Hide Comments


