اسرائیل، متحدہ عرب امارات معاہدے پر وائٹ ہاوس میں 22 ستمبر کو دستخط ہوں گے
واشنگٹن:اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر 22 ستمبر کو متحدہ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک تقریب کے دوران دستخط کیے جائینگے۔ وائٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو اور ابو ظہبی کے ولی عہد پرنس محمد بن زید الا ناحیان شرکت کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ سن 1993 میں اسرائیل اور فلسطین کے مابین طے پانے والیا وسلو معاہدے کی سالانہ یاد یعنی 13 ستمبر کو معاہدے پر دستخط کیے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی تو بعد میں اس میں تبدیلی لا ئی گئی تھی۔
Load/Hide Comments


