کوئٹہ، زمیندار ایکشن کمیٹی کااجلاس، صوبے کے 7اضلاع میں میٹرز کی تنصیب کا حکمت عملی طے

کوئٹہ:زمیندار ایکشن کمیٹی کااجلاس چیئرمین ورکن صوبائی اسمبلی ملک نصیراحمد شاہوانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری ملک عبدالرحمن بازئی،ایگزیکٹو ممبران حاجی سیدعبدالقہار آغا،سید عبدالجبارآغا،عبدالجبار کاکڑ،حاجی حبیب اللہ چمن،محمدیوسف،خالق داد ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبے کے 7اضلاع میں میٹرز کی تنصیب کا حکمت عملی طے کرلی گئی،مذکورہ حکمت عملی کو وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک اچکزئی کی سربراہی میں قائم کمیٹی،محکمہ واپڈا اور دیگر کے ساتھ اجلاس میں پیش کی جائیگی،اجلاس میں صوبے کے زمینداروں پر زوردیا گیاکہ وہ ماہوار بنیادوں بل کو باقاعدگی کے ساتھ جمع کرائیں اور بقایات کی ادائیگی جلد سے جلد یقینی بنائیں تاکہ آئندہ بجلی کی لوڈشیڈنگ جیسے مسائل کاسامنا نہ ہو،اگر زمیندار اپنے ماہوار بل کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے تو بجلی کی فراہمی کا تسلسل جاری رہے گا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ورکن صوبائی اسمبلی ملک نصیراحمد شاہوانی نے کہاکہ زمینداروں کودرپیش مسائل کیلئے دستیاب پلیٹ فارم پر جدوجہد کی جائیگی کیونکہ بلوچستان کے اکثریت لوگوں کا داروامدار زراعت سے وابستہ ہے اور ہم کسی صورت عوام کو درپیش مشکلات ومسائل پر خاموشی اختیار نہیں کرینگے،زمینداروں کوبجلی سے متعلق درپیش مسائل کے حل میں پیشرفت ہورہی ہے۔بجلی کی بحالی سے صوبے کے زمینداروں کو فائدہ پہنچے گا تاکہ ان کے تیار فصلات تباہ نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں