بھارت میں ایک دن کے اندر90ہزار نئے کورونا کیسزسامنے آگئے
نئی دہلی:بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89 ہزار 706 نئے کورونا کیسز سامنے آگئے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق اس دوران کووڈ انیس کے سبب 1,115 اموات بھی ہوئی ہیں۔ بھارت اس وقت امریکا کے بعد دنیا میں کورونا وائرس سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 43 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے جبکہ اس مہلک وائرس کے سبب موت کے منہ میں جانے والوں کی تعداد 73 ہزار 890 ہے۔ کورونا وائرس عالمی سطح پر اب تک قریب دو کروڑ 58 لاکھ افراد کو متاثر کر چکا ہے جبکہ اموات کی تعداد آٹھ لاکھ 97 ہزار 614 ہے۔
Load/Hide Comments


