اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس ،خصوصی ٹیم نے کوئٹہ سے وڈیو لنک پر اپڈیٹ دی
اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اسد عمر نے کہاہے کہ سکول اور سیاحتی مقامات کھلنے کے بعد کورونا ٹیسنگ اور دیگر حفاظتی اقدامات کی مکمل سپورٹ کی جائے۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں این سی او سی کی بلوچستان کے دورے پر خصوصی ٹیم نے کوئٹہ سے وڈیو لنک پر اپڈیٹ دی،خصوصی ٹیم نے زمینی صورت حال، انتظامیہ کی مدد اور کورونا ٹریسنگ کے لئے درکار مدد کے بارے میں بریفنگ دی،فورم کو بچوں اور عوام کی حفاظت کے پیش نظر سکولوں اور سیاحتی مقامات پر ٹارگٹڈ کورونا ٹیسٹنگ منصوبے سے آگاہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ سکول اور سیاحتی مقامات کھلنے کے بعد کورونا ٹیسنگ اور دیگر حفاظتی اقدامات کی مکمل سپورٹ کی جائے
Load/Hide Comments


