میر حاصل خان بزنجو نے اپنے سیاسی اصولوں پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں ، ڈاکٹر مالک بلوچ
گوادر:میر حاصل خان بزنجو نے اپنے سیاسی اصولوں پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیامکران میں نیشنلزم کا راستہ روکنے کی سازششیں کی جارہی ہیں بلوچستان بلوچ کی شناخت اور ساحل اس کا اثاثہ ہے بلوچستان کے معروضی حالات بلوچستان کے حقیقی قوم پرستوں سے اپنی حکمت عملی پر دعوت فکر کا متقاضی ہے بلوچستان کے مجموعی مفادات کے تحفظ کے لئے نیشنل پارٹی بلوچستان کے تمام حقیقی قوم دوست قوتوں کو دعوت فکر دیتی ہے ان کا خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابقہ وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور دیگر مقررین نے نیشنل پارٹی اور بی ایس او(پجار)گوادر کے زیر اہتمام سید ظہورشاہ ہاشمی آڈیٹوریم آر سی ڈی کونسل گوادر میں نیشنل پارٹی کے قائد مرحوم سنیٹر میر حاصل خان بزنجو کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران کیااس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماں اشرف حسین، واجہ ابوالحسن، گوادر کے سینئر رہنما محمد حیاتان،بی این پی (مینگل)کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عزیز، ضلعی صدر کہدہ علی‘ بی این پی (عوامی)کے مرکزی رہنما ایڈووکیٹ سعید فیض، گوادر بار کے صدر شے خالد حسین ایڈووکیٹ گوادر پریس کلب کے صدر نور محسن ‘ بی ایس او (پجار)کراچی زون کے صدر ظریف دشتی اور معروف سماجی رہنما عبدی خان بجار نے بھی خطاب کیا جنہوں نے میر حاصل خان بزنجو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا. ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ میر حاصل خان بزنجو عدم تشدد ، پرامن سیاسی جدوجہد اور وفاقیت کی سیاست سمیت بقائے باہمی احترام کے فلسفہ پر یقین رکھتے تھے وہ ایک اصولی سیاست دان تھے اس نے مصلحت پسندی کو کبھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا بلکہ وہ اپنی بات دو ٹوک کہنے کا عادی تھے. انہوں نے کہا کہ ناقدین نے میر حاصل خان بزنجو پر بہت الزام تراشی کی لیکن وقت نے ثابت کیا کہ انہوں نے اپنے سیاسی اصولوں پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا آج ملک بھر کے سیاسی اور جمہوری سوچ رکھنے والی قوتیں میر حاصل خان کو خراج پیش کررہی ہیں جو اعزاز کی بات ہے. انہوں نے کہا کہ میر حاصل خان ملک بھر میں بلوچستان کی سیاست کا روشن چہرہ تھے ان کی تمام عمر محکوم اقوام کے لئے آواز اٹھانے، جمہوریت کی سربلندی اور آمریت کے خلاف جدو جہد میں گزری ہے. میر حاصل خان بزنجو کی بے وقت رحلت سے ان کی جماعت اور ملک ایک اچھے سیاستدان سے محروم ہوگیا. انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے معروضی حالات تشویش ناک ہیں. بالخصوص مکران میں نیشنلزم کی سوچ کو ختم کرنے کے لئے سازشیں کی جارہی ہیں. انتخابات میں مداخلت کی جاتی ہے اور عوام کی رائے کا احترام نہیں کیا جاتا. انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین اور ساحل بلوچ کی ملکیت اور پہچان ہیں اس کے خلاف کیا سازشیں ہورہی ہیں یہ روز بروز طشت از بام ہونے جارہا ہے اور بلوچستان پر آئے روز کہر گرائے جارہے ہیں. یہ سب حالات بلوچستان کی حقیقی قوم دوست قوتوں کے لئے دعوت فکر کا متقاضی ہیں کہ وہ اپنے حکمت عملی پر غور کریں جبکہ نیشنل پارٹی مجموعی مفادات کے تحفظ کے لئے سب سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ کرنے کو تیار ہے اب بہت ہوگیا ہم اختلاف ضرور رکھیں لیکن اپنی توانائیاں ایک دوسرے کی پگھڑی اچھالنے میں صرف مت کریں انہوں نے کہا کہ ہمیں حالات کے جبر سے مایوس نہیں ہونا چاہئے. بلوچستان سیاسی شعوری اور فکری حوالے سے ابھی بانجھ نہیں ہوا ہے جبر کے دن بہت تھوڑے ہوتے ہیں یہ وزارتیں اور ایم پی اے شپ ہمارا نصیب العین نہیں نادیدہ قوتیں چاہے ہمیں الیکشن میں ہزار بار گرائیں لیکن ہمارا مقصد جمہوریت کی بحالی، پارلیمنٹ کی مضبوطی عدلیہ و صحافت کی آزادی اور قوم کی خوشحالی ہیتعزیتی ریفرنس کے نظامت کے فرائض نیشنل پارٹی تحصیل گوادر کے نائب صدر حفیظ جعفر نے اداکئے تعزیتی ریفرنس میں ضلع بھر سے نیشنل پارٹی کے رہنماں اور کارکنوں کے علاوہ ضلع کیچ کے پارٹی رہنما سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماء اور مختلف شعبائے زندگی سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد شریک تھی۔


