پیپلز پارٹی اور عوام کڑے وقت میں بہی ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑتے،بلاول بھٹو زر داری

عمر کوٹ:پاکستان پیپلز پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور عوام کڑے وقت میں بہی ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑتے،پی پی پی اور اس کی صوبائی حکومت بارش متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں،شاہ محمود قریشی ہمیشہ عمرکوٹ فقط ووٹ لینے آتے ہیں۔جمعرات کو پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بارش متاثرہ علاقوں کے دورے کے چوتھے مرحلے میں ضلع عمرکوٹ پہنچے اور متاثرین سے خطاب کیا ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اور عوام کڑے وقت میں بہی ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔ انہوںنے کہاکہ پی پی پی اور اس کی صوبائی حکومت بارش متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شاہ محمود قریشی ہمیشہ عمرکوٹ فقط ووٹ لینے آتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمرکوٹ کی عوام آج مشکلات میں گھری ہے، شاہ محمود قریشی کہاں ہیں؟،امید ہے، شاہ محمود قریشی جلد عمرکوٹ آئیں گے اور اپنے ساتھ وزیراعظم کو بھی لائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ گر وفاقی وزراء یہاں آئیں تو عوام ان کو تب تک نہ چھوڑیں جب تک وہ وطن کارڈ نہ دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں