پشین ،نوجوان نے خودکشی کرلی

پشین:بلو چستان کے ضلع پشین کے کلی مچان میںنوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے ۔ لیویز کے مطابق گزشتہ روز پشین کے کلی مچان میں نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ہے،ہسپتال ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت عبداللہ ولد رحمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے جن کی نعش کو ضا بطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں