شاہینہ شاہین کے قاتلوں کو گرفتارکیا جائے، عابدہ میر
اوستہ محمد:وومن فرینڈلی اسپیس شرکت گاہ ریسورس سنٹر اوستا محمد فی میل کی فوکل پرسن عابدہ میر میڈم خانزادی و دیگر خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان خواتین کو تحفظ فراہم کرے گزشتہ دنوں لاہور موٹر وے پر جو خواتین کے ساتھ زیادتی کی گئی اور تربت میں صحافی شاہینہ شاہین بلوچ کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے سزا دی جائے اور خواتین کو انصاف فراہم کرے انہوں نے مزید کہا خواتین پر گولیاں برسنے کے واقعات معمول بن چکی ہیں ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین کو تحفظ فراہم کرے آج ہمارا ملک گیر خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے احتجاج شروع کردیئے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


