بی ایم سی کی بحالی کا خیر مقدم، حکومت یونیورسٹی کے لیے جگہ مختص کرے، بلوچ ڈاکٹر فورم
کوئٹہ: بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں بولان میڈیکل کالج کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بی ایم سی کی بحالی طلبا ، ڈاکٹرز اور ملازمین کے علاوہ آہین اور قانون کی فتح ہے اور اس سے یہ بات واضح ہوتی ہیں کہ کسی بھی ادارے کو زور زبردستی اور دھوکے سے یرغمال نہیں بنایاجا سکتا۔بی ایم سی کی بحالی تمام مظلوم طلبہ اور ملازمین کی قربانیوں کا ثمر ہے اور اس تحریک میں طلبا کی قربانیوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں اور انہیں مبارک باد دیتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ اب بولان میڈیکل کالج اپنے ماضی کی طرح ایک بار پھر کامیابی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ترجمان نے مزید کہا کہ کچھ نا عاقبت اندیش لوگ یہ تاثر پھیلا رہے ہیں کہ بلوچ ڈاکٹرز فورم میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کی مخالف ہے جو کہ سراسر جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ ہے بی ڈی ایف کا موقف پہلے ہی دن سے یونیورسٹی کے حوالے سیواضح تھا کیونکہ میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کی جدوجہد کیلئے بی ڈی ایف نے اول داستے کا کردار ادا کیاتھا اس لیے ایک بار پر سے بی ڈی ایف واضح کرنا چاہتی ہے کہ یونیورسٹی کی تباہی اور غیرمستحکم ہونے کو پوری صوبہ کیلئے نقصان دی قرار دیتی ہیں اور حکومت وقت کو زور دیتی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونیورسٹی کے لئے جگہ مختص کریں اور اداروں کو کسی گروہ کے ہاتھوں یرغمال ہونے پر نوٹس لے جس نے اپنی انا اور ضد کی تسکین کیلئے ادارے کو تباہی کے دہانے تک پہنچایا دیا۔


