افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا عمل اپنے راستے پر ہے،زلمے خلیل زاد

واشنگٹن:امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا عمل اپنے راستے پر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں زلمے خلیل نے کہا کہ غیر ملکی فوجیوں کا انخلا مکمل ہونے سے پہلے جامع جنگ بندی بھی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل کے لیے ہم اپنیحصے کا کام کریں گے اور افغانوں کو اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔امریکی نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ بین الافغان مذاکرات شروع ہو چکے ہیں، اگلا مرحلہ مذاکرات میں آگے بڑھنے اور آگے بڑھ کر ایک فریم ورک کے حتمی نتیجے تک پہنچنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ افغانستان میں امن چاہتے ہیں انہیں ملکی مفاد اور عوام کی خواہشات کو دیکھنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں