گھٹیا پن کے سوا آپ سے اور امید بھی کیا کی جا سکتی ہے؟‘ مریم اورنگزیب کا شہزاد اکبر کے بیان پر رد عمل
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھٹیا پن کے سوا آپ سے اور امید بھی کیا کی جا سکتی ہے؟ ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چوروں اور جھوٹوں کے سردار دوسروں پر الزام لگانا بند کریں،آٹا اور چینی چور دوسروں پر انگلی اٹھانا بند کرے ،جھوٹے صرف ٹویٹر پر الزام لگا سکتے ہیں اور ثبوت کے وقت عدالتوں سے بھاگ جاتے ہیں،
Load/Hide Comments


