دشت، دو گرہوں میں تصادم، 2افراد زخمی
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے دشت میں 13 میل کے قریب دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ایدھی ذرائع کے مطابق 13 میل کے علاقے دشت کے قریب صلح کے فیصلے کے دوران ایک گروپ کی جانب سے دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاوید اور محمد رشید زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔
Load/Hide Comments


