منشیات ایک لعنت

تحریر; اورنگ زیب نادر
منشیات ایک ایسی لعنت ہے جو قوموں کو تباہ کردیتی ہے۔جن قوموں میں منشیات کی لعنت ہے وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرسکتیں۔سال 2018 کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر 269 ملین افراد منشیات استعمال کررہیہیں۔دنیا میں 5 ممالک میں منشیات بہت استعمال کیاجاتاہے جن میں ایران، افعانستان، روس، امریکہ اور برطانیہ شامل ہے ان ممالک میں سب سے زیادہ منشیات استعمال کیاجارہاہے۔ایران میں نشے کی شرح دوسرے ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے، اس ملک کی آبادی کا ایک زیادہ فیصد افیون (ہیروئن سمیت) اور کرسٹل میتھ جیسے منشیات استعمال کرتا ہے۔برطانیہ میں پندرہ ملین سے زیادہ افراد منشیات استعمال کررہیہیں اور لگ بھگ 30 لاکھ انہیں روزانہ کی بنیادوں پر کررہیہیں۔افغانستان افیون پیدا کرنے والا دنیا کا نمبر ون ملک ہے، افغانستان افیون کے کاروبار کا مرکز ہے اور ایک خبر میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ افغانستان میں 1 ملین افراد منشیات کے عادی ہیں۔ضلع کیچ میں منشیات کا استعمال بہت زیادہ ہے۔جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کاشکارہے۔ضلع کیچ کے ہر علاقے ہر گلی میں منشیات باآسانی مل جاتی ہے۔ ان چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بلیدہ کے عوام کی جانب سے منشیات کے خلاف مہم کا آغاز کیاگیا۔ بلیدہ کے منشیات کے اڈوں کو بند کر دیا گیا ہے اور نوجوانون میں شعور بیدار ی کے پروگرامز منقعد کیے گئے اور منشیات کے عادی افراد کا علاج معالجہ بھی کیاجارہاہے۔نشے کے عادی لوگوں کو دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آجاتاہے کیونکہ یہ ہمارامستقبل ہیں اور قوم کی امیدیں ہیں لیکن بدقستمی سے وہ منشیات جیسے ناسور کاشکار ہیں۔چھوٹے چھوٹے بچے بھی منشیات کی لعنت کاشکارہیں۔ ان کا پڑھنے کا وقت ہے لیکن افسوس ہے یہ لوگ سکول جانے کے بجائے نشے کے عادی ہیں۔اب ضلع کیچ کے ہر علاقے میں منشیات کے خلاف مہم کا آغاز کیاجاچکاہے۔ 8 ستمبر کو بلیدہ سے تربت ایک تاریخی ریلی نکالی گئی جس میں عوام کی بڑی تعدار نے شرکت کی اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ منشیات کے روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔اگر ہم متحدہ ہوکر کام کریں تو یقینا ہم اس مقصد میں کامیاب ہونگے۔بقول میٹی اسٹیپنیک اتحاد مضبوطی ہے جب ٹیم ورک اور تعاون ہوتا ہے تو، حیرت انگیز چیزیں حاصل کی جاسکتی ہیں اگر ہم اسی طرح مل کر منشیات جیسے ناسور کے خلاف ہم آواز ہوں تو یقینا معاشرے میں بہتریاں ضرور آئینگی۔انسدادمنشیات بلیدہ و زامران کمیٹی و کیچ کے عوام کامنشیات کے اعلان جنگ لائق تحسین ہے۔