ہغہ چی ہسی وائی
جمشید حسنی
وزیرستان کے وزیر، محسو داور داوڑ قبائل انتہائی سادہ لوگ ہیں تبلیغی جماعت علاقہ میں آئی بیان کے بعد ایک تبلیغی دعوت کیلئے کھڑا ہوا تاکہ لوگوں کو وقت دینے کیلئے راغب کرے ایک وزیر اٹھا تبلیغی نے کہا تین ماہ کہا ”نہ“ کہا دوماہ کہا ”نہ“ ایک ماہ ”نہ“ ایک ہفتہ نہ ایک دن کہا ”نہ“ تبلیغی نے کہا پھر کس لئے اٹھے وزیر نے کہا ہغہ چی درمی نہ ھسی وائی، وہ جو جانا نہیں پڑتا کہنا پڑتا ہے تبلیغی نے کہا آپ کامطلب ہے ارادہ کہا ”اے“ (ہاں) وزیر محسود ”اے“ اتنے گرجدار آواز میں کہتے ہیں کہ ہمارے جیسا کم زور دل آدمی گھبرا جاتا ہے تو صاحب عمران کا کراچی پیکج فی الحال تو ھسی وائی ابھی سے پیپلز ایم کیو ایم جماعت اسلامی کے عنایت اللہ میئر رہے بھتہ خوری ٹارگٹ کلنگ لسانیت کراچی نے کیا نہیں دیکھا۔ مسلم لیگ کے خواجہ آصف کہتے ہیں ملک کاٹوٹل ترقیاتی بجٹ 700 ارب سے گیارہ سو ارب کہاں سے آئیگا تحریک انصاف کہتی ہے منصوبے ایک سال دو سال کے ہیں کہا جاتا ہے کچھ منصوبے پہلے سی پیک میں شامل ہیں بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں ایڈمنسٹر کراچی کو چلارہاہے ایم کیو ایم کو اس سے اس پر بھی اعتراض ہے تو کیا پوسٹ ایم کیو ایم کو دیتے مرکز میں اتحادی جماعت نے کہا خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں
صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں
میرے پاس بے عمل آدمی بے خبر کم عقل کے پاس بتانے کو کچھ نہیں دن رات ٹی وی امر جلیل بوڑھوں کے لئے کھڑوس کی اصطلاح استعمال کرتا ہے جو ادھیڑ عمر میں ٹی وی پر ہمارے ایک ریٹائرڈ بیوروکریٹ ساتھی بھی آج کل سینئر تجزیہ کاربن کر باتوں کے خربوزے بیچتے ہیں اپنے حقہ پانی کا خرچہ نکالتے ہیں ہم ا نہیں اس وقت سے جانتے ہیں جب بلوچستان یونیورسٹی میں لیکچر رتھے کوئٹہ میں شادی کی آج کل لاہوری ہیں،پانچواں آئی جی تبدیل ہوا اوسط میعاد تعیناتی پانچ ماہ اندر کا کھیل کوئی نہیں جانتا،اسلام آبادافسراغواء ہوا واپس آگیا۔ خیبر پشتونخواہ میں سنگ مر مر کی کان بیٹھ گئی یورپی یونین برطانیہ کے درمیان تجارتی مذاکرات ہیں۔ جاپان میں سمندری طوفان ہے انڈیا امریکہ کے بعد ہلاکتوں کے حوالہ سے دوسرا ملک ہے جنوبی افریقہ جہاں ہیرے اور سونا پیدا ہوتا ہے معاشی بدحالی ہے معیشت 51 فیصد سکڑ گئی ہے
امریکی صدر ٹرمپ کہتے ہیں اکتوبر کے آخر تک کرونا کی ویکسین دستیاب ہوگی انتخابی مہم میں انہوں نے کہا امریکی جزوی جنگ چاہتے ہیں تاکہ اسلحہ ساز فیکٹریوں سے رقم بٹور سکیں مخالف امیدوار جو بائیڈن کہتے ہیں صدر کم عقل ہیں صدر کی بہن نے جو فیڈرل جج ہیں کہا ٹرمپ haughty ہیں یعنی مغرور
کہتے ہیں برسات میں ملک کے سارے ڈیم بھر گئے ہیں نیا کوئی ڈیم تو بنا نہیں حکومت کو چاہئے نئی فصل کی کاشت کیلئے کاشت کاروں کو مراعات دے تعمیراتی شعبہ تاجروں کیلئے تو مراعات ہیں یہ نہیں کہ گندم پیدا کرنے والاملک پانچ لاکھ ٹن درآمد کرے چینی گندم پہلے سستے داموں دوسرے ملکوں پر بیجی جائے اور پھر مہنگے داموں درآمد ہو،ایم ایل ون کراچی سے پشاور نئی پٹڑی بچھے گی،پٹڑدرآمد ہوگئی اپنی اسٹیل مل بند ہے
سی پیک میں اسے بحال کرے شیخ رشید ریلوے ڈرائیوروں گارڈ، کانٹے والا سگنل میں تلی کے لئے ریلوے یونیورسٹی بنائیں گے سسٹم ڈیڈھ سو سال پرانا سگنل میں دیاہی ٹمٹمائے گا کسی زمانہ میں شیخ رشید چمن آئے کہا خوشاب نیشنل ٹریفک کیلئے کھولیں گے اب تو چمن کی ٹرین بھی کورونا کے باعث چھ ماہ سے بند ہے لوگ پھر بھی ان کی مہلت پر یقین کرتے ہیں ان کا قصور نہیں ہے۔ یہ بھی تو ہم آپ سے ہیں فردوسی نے محمود غزنوی کو کہا اگر مدر شاہ بانو بورے یہ کولنے شاہ بانو کے بیٹے ہیں پھر کہا گیا کچلاغ سے سریاب لوکل ٹرین چلے گی ماس ٹرانزٹ لوگوں کا پرانی لوکل بسوں پر گزارہ ٹائم پاس متروک ہے۔ لوکل بس سٹینڈ سرکلر روڈ پر کار پارکنگ دس سال سے زیر تعمیر لاہور ملتان پشاو پندی اسلام آباد میں میٹرو چل رہی ہے گوشت مارکیٹ کو گرادیا،یا بننے کا دس سال مزید انتظار کریں۔ ادھر حادثہ میں پولیس افسر کی موت پر مجید اچکزئی مقدمہ میں بری ہوگئے۔ زیادہ تبصرہ کی ضرورت نہیں پولیس کہتی ہے زحمت کریں گے۔ اپنے پٹی بند بھائی کا مقدمہ کیوں کمزور بنایا رسول اکرم ﷺ کی حدیث ہے،لعنت ہے دینار ے کے بندے پر،لعنت ہے درہم کے بندے پر، جب ان کو کانٹا چھب جائے وہ بھی نہ نکالا جائے حقوق کسی کو یاد نہیں بڑے چور کہتے ہیں نیب ختم کرو جس دن تنخواہ مراعات بڑھانی ہوتی ہے اسمبلیوں میں سب متفق ہوتے ہیں اب کتنی غیبت کروں ہم خود انہیں اپنے اوپر مسلط کرتے ہیں گر گ برادر شغال بھیڑئے گھاس نہیں کھاتے۔


