نوشکی سمیع اللہ مینگل کے قتل کیخلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

نوشکی آل پارٹیزانجمن تاجران زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشنز کی جانب سے گزشتہ روز منشیات فروشوں کے ہاتھوں شہید سمیع اللہ کے قتل کے خلاف نوشکی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی ہڑتال کے باعث تمام کاروباری مراکز بند رہے اس موقع پر سیکیورٹی کی سخت انتظامات کئے گئے تھے آل پارٹیز انجمن تاجران زمیندار ایکشن کمیٹی کے قائدین اپنے کارکنان کے ہمراہ بازار میں گشت کرتے رہے نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ بی این پی کے سی سی ممبر خورشید جمالدینی جے یو آئی ف کے مولنامنظور مینگل جماعت اسلامی کے حافظ مطیع الرحمن مینگل بی این پی عوامی کے میر محمد ایوب بادینی بازار پنچائیت کے صدر سعید بلوچ بلوچستان عوامی پارٹی کے ماسٹررشید مینگل زمیندار ایکشن کمیٹی کے میرمحمداعظم ماندا ئی نے کہا کہ سمیع اللہ کے خون کبھی ضائع نہیں ہونے دینگے سیاسی و مذہبی پارٹی تاجر برداری زمیندار اور طلباء تنظیموں نے آج یکجہتی کا مظاہرہ کرکے یہ ثابت کیا وہ ایک زندہ سماج کا حصہ ہے اور ہم بازار صدر اور اس کے دکانداروں کا شکر گزار ہیں کہ وہ اپنے عوام کی ہر مشکل وقت میں یکجا ہوکر آل پارٹیززمیندار ایکشن کمیٹی اور عوام کا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ ہم تاجر برادری کا انتہا مشکور ہیں کہ وہ سمیع اللہ کے لواحقین اور آل پارٹیز کے کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا جو قابل تحسین اقدام ہے انہوں نے کہا کہ پولیس نے سمیع اللہ کے قاتلوں کو بھاگا دیا جو ادارے موجودہ واقع کے خلاف تفتیش پر بھروسہ نہیں ہے ہمیں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے جو تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا انہوں نے کہا کہ دھرنے کے بعد ہماری تحریک مزید سخت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں