کورونا: سعودی عرب کی سبھی مساجد میں نمازوں پر پابندی

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل محمد العیسیٰ نے بتایا کہ اس طرح کی پابندی کی پاسداری اسلامی شریعت کے اصول وفروع کے تحت ایک مذہبی فریضہ ہے۔کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سعودی عرب نے مملکت بھر میں حرمین شریفین کے علاوہ سبھی مسجدوں میں جمعہ اور پانچوں وقت کے نمازوں کی ادائیگی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔سینیر علما پر مشتمل کونسل اور وزیر صحت کے درمیان اجلاس میں کیا گیا ہے۔مملکت کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہری اپنے گھروں سے باہر صرف الحرمین الشریفین میں نمازیں ادا کر سکیں گے۔ جنوب ایشیائی خبررساں ادارے ساوتھ ایشین وائر کی رپورٹ کے مطابق رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل محمد العیسی نے بتایا کہ اس طرح کی پابندی کی پاسداری اسلامی شریعت کے اصول وفروع کے تحت ایک مذہبی فریضہ ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ شریعت میں لوگوں کو یہاں تک کہا گیا ہے کہ منہ سے کچھ کھانے کے بعد اگر بدبو آ رہی ہو تو ایسے افراد جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے سے گریز کریں۔ اور کسی مہلک وائرس کا شکار ہونے کا معاملہ تواس سے بھی بڑا ہے۔سعودی عرب نے اب تک کرونا وائرس کے 133 کیسوں کی اطلاع دی ہے۔ان میں زیادہ تر افراد نے حال ہی میں ایران کا سفر کیا تھا اورمملکت میں لوٹنے کے بعد ان کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں