ارطغرل غازی کے ’دوآن الپ‘ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: ارطغرل غازی میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے ترکش اداکار پاکستان پہنچ گئے۔مشہور ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے ترکش اداکار جاود چتن گنر پاکستان پہنچ گئے ہیں، ترکش اداکار نے پاکستانی مداحوں کو پاکستان آنے کی خبر انسٹاگرام پر دی جہاں انہوں نے اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر شیئر کی جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر ایک موسیقی پروگرام کی ویڈیو بھی اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گڈ مارننگ اسلام آباد۔

اپنا تبصرہ بھیجیں