حکومتی ناقص اقدامات کی وجہ سے میرے والد کا انتقال ہوا،بیٹی کا الزام

کوئٹہ:کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے شخص کی بیٹی نے حکومتی اقدامات پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومتی ناقص اقدامات کی وجہ سے میرے والد کا انتقال ہوا ہے شیخ زید ہسپتال کے کرونا قرنطینہ وارڈ میں علاج کیلئے لائے جانے شخص کی بیٹی ہسپتال میں آپے سے باہر ہوکر ہسپتال اور انتظامیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ا حتجاج کررہی تھی جس کا کہنا تھا کہ میرے والد کی حالت خراب تھی ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر اور عملہ موجود نہیں تھا میرے والد کو پیاس لگی مگر ہسپتال میں پینے کا پانی تک میسر نہیں تھا واضح رہے کہ انتقال کرنے والے شخص کو ایمرجنسی میں پی سی ایس آئی آرقرنطینہ سینٹر سے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا جو کہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کرگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں