شاہینہ شاہین کے قاتل کی عدم گرفتاری ایسے واقعات کو شے دینے کی مترادف ہے، نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں سماجی ورکر و آرٹسٹ شاہینہ شاہین کے قاتل کی عدم گرفتاری کو حکومت کی غفلت قرار دیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی۔شائینہ شائین کا قتل سماج کی پسماندگی درندگی اور جہالت کی عکاسی کرتا ہے۔قاتل کا گرفتار نہ ہونا حکومت کی جانب سے ایسے واقعات کو شے دینے کی مترادف سمجھا جا سکتا ہے۔نیشنل پارٹی شائینہ شاہین کی خاندان کے ساتھ ہے اور انکی احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ انتہا پسندی و عدم برادشت کی حوصلہ شکنی کرنے کے ساتھ قانون و انصاف کے تقاضوں پورا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اور قانون و انصاف کو نھبانے کی زمہ داری حکومت اور اس کے اداروں کی ہوتی ہے۔لیکن مجموعی طور حکومت اپنے فرائضِ سرانجام نہیں دے رہی۔بیان میں کہا گیا کہ شاہینہ شاہین کا قتل شدید قابل مذمت اور گرفت ہے۔لیکن اس میں کوتاہی برتی جارہی ہے۔جو کہ افسوسناک پہلو ہے۔ایک سماجی ورکر کو اس طرع اندوہناک انداز سے قتل کیا جاتا ہے اور اس کے بعد بھی اس کا قاتل محفوظ رہتا ہے۔تو یہ سماج میں خوف کے احساس کا باعث بن سکتا ہے۔جو کہ تشویشناک ہے۔بیان میں کہا گیا کہ شاہینہ شاہین کے قاتل کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔نیشنل پارٹی سماجی ورکر کے خاندان کے ساتھ ہے اور انکی احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں