خضدار، منشیات کیخلاف بی این پی عوامی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی

خضدار:بی این پی عوامی کے زیراہتمام منشیات کے خلاف احتجاجی ریلی۔ ریلی کی قیادت بی این پی عوامی کے قائد میراسرارللہ زہری کے فرزند میرضیااللہ زہری ودیگرضلعی قائدین کررہے تھے۔ ریلی میرغوث بخش بزنجواسٹیڈیم سے نکل کرشہرکے مختلف شاہراھوں سے ہوتاہوا ڈپٹی کمشنرآفس کے سامنے اختتام ہوا۔ جہاں پرقائدین نے اے سی خضدارکو یاد داشت پیش کی۔ یاد داشت میں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاگیاہے کہ خضدارمیں منشیات کا کاروبار سرعام ہورہاہے جس سے یہاں کے نوجوان نسل تباہ ہورہاہے۔ منشیات کے نشے کی وجہ سینکڑوں گھرتباہ ہورہے ہیں نوجوانوں کی نشے میں مبتلاہونے سے کئی گھراجڑ گئے ہیں نشہ میں مبتلا افراد کے والدین اورخاندان بھی ازیت کا شکار ہیں۔ خضدار منشیات کے حوالے سے عالمی منڈی بنتا جارہے ابھی سے اگرمنشیات کے کاروبارپرکنٹرول نہیں کیاگیاتو خضدارڈرگ مافیا کا گڑھ بن جائیگا۔ انہوں نے اپنے یاد داشت میں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بی این ہی عوامی کا آج کی ریلی اس بات کی گواہی ہے کہ یہا ں پر منشیات کوعام کرنے اورنوجوان نسل کو تباہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے۔ ریلی میں درجنوں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے خلاف مختلف قسم کے نعرے درج تھے انتظامیہ کی جانب سے ریلی کی حفاظت کے لئے فوسسز نے تمام حفاظتی اقدامات کررکھے تھے۔ بعداآں ریلی کے شرقا پرامن طریقے سے منتشرہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں