سعودی وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سے خطے کی صورت حال پربات چیت
ریاض:سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ اور روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہ نماوں نے خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ٹیلفیون پر بات کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر زور دیا۔
Load/Hide Comments


