جسٹس فائز عیسیٰ کے سرخرو ہونے کے بعد اب انکی اہلیہ کے خلاف ساز ش کی جارہی ہے،امان کنرانی
کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سرخرو ہونے کے بعد اب انکی اہلیہ کے خلاف ساز ش کی جارہی ہے جو کہ ناکام ہوگی ،آئین کے آرٹیکل 25شہریوں کے مساوی حقوق کا تحفظ کرتا ہے وکلاء قاضی فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ کے محافظ ہیں ۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی،امان اللہ کنرانی نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سرخرو ہونے کے بعد اب انکی اہلیہ سرینہ عیسیٰ کے خلاف نام نہاد جال بننے کی سازش بھی ناکامی کا شکار ہوگی ، انہوں نے کہا کہ جب جنرل(ر)عاصم باجوہ کے اقرار کے باوجو د انکی صفائی و سرپرستی کرکے اونٹ کو نگلا گیا اب اس چھلنی سے مچھر کو نہیں چھانا جا سکتا آئین کا آرٹیکل 25شہریوں کے مساوی حقوق کا محافظ ہے اور وکلاء انکا حصار ہیں
Load/Hide Comments


