بدین؛ زہریلا پانی پینے سے مرغے کی موت پر دکھی بچہ بلاول پر برس پڑا
بدین(انتخاب نیوز) اپنے میں جمع ہونے والے زہریلے پانی سے مرغے کی موت پر دکھی بچہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین پر برس پڑا اور اس کے غم و غصے کی یہ ویڈیو سوشل میڈٰیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے نے ایک جانب بغل میں اپنا مردہ مرغا تھاما ہوا ہے اور انتہائی غم و غصے کی کیفیت میں سندھی میں بتا رہا ہے کہ اس کے گاوں میں زہریلا پانی جمع ہوگیا ہے۔ یہ زہریلا پانی پینے سے اس کا مرغا اور غریبوں کے مویشی مرر رہے ہیں۔بچہ کہتا ہے کہ ہم نے یہ پانی پیا تو ہم بھی مر جائیں گے بلاول کچھ کرو ، ہمارے گاوں سے یہ پانی نکالو۔بچہ یہ مطالبہ بھی کرتا ہے کہ ہمیں پینے کے لیے صاف پانی دیا جائے۔
Load/Hide Comments


