اپوزیشن جماعتوں کی ایم پی سی، این آر او کی نئی درخواست ہے: بابر اعوان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابراعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی نہیں بلکہ ایم پی سی ( منی لانڈرنگ پارٹی کانفرنس) ہوئی ہے۔
انہوں نے گورنرگلگت بلتستان جلال حسین مقپون سے ملاقات کے دوران کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی ایم پی سی، این آر او کی نئی درخواست ہے۔
سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے بات چیت میں کہا کہ اے پی سی کے شرکا کی بھاری اکثریت منی لانڈرنگ میں مطلوب ہے۔ ممتاز قانون دان بابر اعوان نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے گیارہ رکنی وفد میں سے آٹھ نیب کو مطلوب ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے گورنر بلوچستان جلال حسین مقپون سے بات چیت کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال سمیت آئینی و قانونی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Load/Hide Comments


