مصر میں مرغی کا آپریشن، 7 ہزار پونڈ بل بن گیا

قاہرہ: مصر میں مرغی کا اپنی نوعیت کا عجیب و غریب آپریشن کیا گیا جس پر سات ہزار مصری پونڈ لاگت آئی۔ مصری ذرائع ابلاغ کے مطابقگھر کی چھت سے گرنے سیمرغی کے دونوں پیروں کی ہذیاں ٹوٹ گئی تھیں جس سے ر چلنے پھرنے کے قابل نہیں رہی تھی۔ مصری ڈاکٹروں نے آپریشن سے قبل مرغی کا مکمل معائنہ کیا۔ اسے بے ہوش کرکے آپریشن کیا۔جانوروں کے مصری ڈاکٹر محمد احمد نے بتایا کہ آپریشن ایک گھنٹہ 45 منٹ تک جاری رہا اس میں دو ڈاکٹروں اور ایک معاون نے حصہ لیا۔ مرغی کا مالک مصر میں مقیم سوئٹزرلینڈ کا باشندہ ہے جو مرغی کے طبی معائنے کے لیے اکثر ہسپتال آتا رہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں