باجوڑ میں سرحد پار فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
راولپنڈی: پاک فوج کی چوکی پر باجوڑ سیکٹر میں سرحد پار فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ سیکٹر میں پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار فائرنگ سے سپاہی صابرشاہ جاں بحق ہوگیا، پاک افغان بارڈر کے ساتھ پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ گزشتہ رات کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کا معاملہ باقاعدگی سے اٹھارہا ہے تاہم افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
Load/Hide Comments


