اپوزیشن کی کامیاب اے پی سی سے حکومت دباؤ میں ہے،سردار یعقوب ناصر

لورالائی:.مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کامیاب اے پی سی سے سلیکٹڈ حکومت شدید دباؤ میں ہے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے خطاب سے حکومت کی دیواریں ہل گئی ہیں اور وزراء حواس باختہ ہوچکیں ہیں بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈوں کے سہارے اب حکومت مزید نہیں چل سکتی حکومت نے دو سال سے زائد کا عرصہ گذارنے کے باوجود عوام کے فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا تمام وعدے وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں مدینہ کی ریاست میں کسی کی نہ جان محفوظ ہے اور نہ ہی مال و آبرو محفوظ حکومت اے پی سی کی تحریک شروع ہونے سے قبل ہی اقتدار سے الگ ہو جائے تو اسی میں ہی حکومت کی خیر ہے ورنہ زلیل ہو کر حکومت سے جانا پڑیگا انہوں نے کہا کہ نیب پنڈی نے احسن اقبال کو گرفتار کرکے اپنی نوکری مزید پکی کر لی ہے خاموش نہ ہونے پر انھیں گرفتار کیا گیا یہ سب کچھ حکومت کے کہنے پر کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ نیب دراصل حکومت کا سیاسی ونگ بن چکا ہے تمام تر ہدایات انھیں حکومت دیتی ہے عمل نیب کی صورت میں ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سڑکوں پر نکلنے والی ہے حکومت چند دنوں کی مہمان ہے وہ اپوزیشن کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہ عدالتوں میں پیش کر سکی ہے اور نہ ہی اب تک نیب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹیمپ بنا دیا گیا ہے قانون سازی میں بھی جعل سازی کی جارہی ہے اور تمام امور ڈھائی سالوں میں صدارتی آرڈینینس کے زریعے نمٹائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بی این پی مینگل اے پی سی میں شامل ہوتے تو یہ جمہوریت ائین و قانون کی بالادستی کیلئے معاون ثابت ہوتی اور اپوزیشن کا بازو مزید مضبوط ہو جاتا لیکن ہمیں امید ہے کہ وہ ہماری تحریک میں شامل ہو جائینگے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کے آخری مرحلے میں پارلیمنٹ سے استعفٰی پیش کر دینگے انہوں نے کہا کہ الیکشن دو ہزار بیس میں ہوتے دیکھ رہا ہوں عام الیکشن میں بھی اپوزیشن جماعتوں سے ہمارا اتحاد برقرار رہیگا اور سیٹ ایڈ جسٹمنٹ بھی کرینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری بد امنی دہشت گردی میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے حکومت ناکام ہو چکی ہے اب صرف ایک کیک لگانے کی ضرورت ہے حکومتی وزراء کا یہ کہنا کہ اپوزیشن کے پاس عوام کی طاقت نہیں صرف اپنے اپکو خوش رکھنے کیلئے یہ باتیں کی جا رہی ہیں انکے منہ اب تک دودھ میں ہیں انھیں کچھ سمجھ نہیں آرہا انہوں نے کہا کہ عوام سخت تکلیف میں ہیں انکی بنیادی ضروری اشیاء آتا چینی گندم بجلی گیس سب کومہنگا کر دیا گیا ہے جس سے عوام کے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنان کو تیاری کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کسی بھی وقت ملک آنے کا اعلان کر سکتے ہیں لہٰذا وہ ابھی سے بھر پور تیاری شروع کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں