اوستہ محمد، بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

اوستہ محمد:بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد میں بچے کے ساتھ زیادتی ،میڈیکل رپورٹ پر ایک ملزم کو گرفتارکرلیاگیاہے جبکہ دوسرا فرار ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اوستہ محمد کے علاقے قربان کالونی میں گورنمنٹ مڈل سکول میں بچے کے ساتھ ملزم احسان جمالی نے بدفعلی کی جس پر ورثاء کی جانب سے بچے کے ساتھ بدفعلی پر پولیس سے رابطہ کیاگیا،ایس ایچ او دائود خان کھوسہ کاکہناہے کہ پولیس نے بچے کے ورثاء کی درخواست پر بچے کی میڈیکل ٹیسٹ کروایا تو اس میں زیادتی ثابت ہوئی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم احسان جمالی کو گرفتارکرلیاہے جبکہ دوسرا ملزم فرارہے ،پولیس کے مطابق دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ،ملزم کو عدالت میں پیش کرکے اس کی ریمانڈ بھی حاصل کرلی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں