میر ہزار خان کھوسہ نے 91 برس کی عمر میں دوبارہ سہرا سجالیا
ڈیرہ اللہ یار: سابق نگراں وزیراعظم و چیف جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسہ شرعی عدالت نے 91 برس کی عمر میں دوسری شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وزیراعظم و چیف جسٹس (ر) شرعی عدالت میر ہزار خان کھوسہ نے 91 سال کی عمر میں دوسری بار سہرا سجا لیا ہے۔میر ہزار خان کھوسہ صحبت پور کے گوٹھ کشمیر آباد سے دلہن بیاہ کر لائے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ میر ہزار خان کھوسہ نے دو ماہ قبل مقامی وڈیرے کی بیوہ سے خفیہ نکاح کیا تھا۔شادی کی تقریب میں خاندان کے چند افراد شریک ہوئے تھے۔میر ہزار خان کھوسہ کی پہلی بیوی سے 3 بیٹے ہیں جن کے نام برکت کھوسو ،امجد کھوسو اور شفقت کھوسو ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میر ہزار خان کھوسہ اس وقت شدید علیل ہیں جب کہ ان کا علاج جاری ہے۔میر ہزار خان کھوسہ کی شادی کے حوالے سے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے صاحبزدے امجد کھوسو نے سابق وزیراعظم کو ملنے والی پنشن اور دیگر مراعات کے حصوصل کے لیے دوسری شادی کرنے پر آمادہ کیا۔میر ہزار خان کھوسہ کے دوسری شادی پر آمادہ ہونے کے بعد ان کی شادی ایک بیوہ خاتون سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو کہ مقامی وڈیرے کی بیوہ ہیں۔دونوں کی نکاح کی تقریب کو خفیہ رکھا گیا تھا جس میں چند افراد نے ہی شرکت کی تھی


