کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں‘ کروڑوں کی منشیات ودیگر سامان برآمد

حب(نمائندہ انتخاب) ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈزکے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزاپنی ذمہ داری کے علاقے میں غیر قانونی کاروبار /اسمگلنگ کے خلاف ادارہ ہذا کی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اور حتی الوسع کو شش کی جارہی ہے کہ غیر قانونی کارو باری سر گرمیوں کو روکا جا سکے۔ اس سلسلہ میں پچھلے دو ہفتے میں کی گئی کاروائیوں کی۔ تفصیلات درج ذیل ہیں۔موبائل گشت کے دورا ن وندرشہر کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی3 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران950کلو گرام چھالیہ،3,302پیکٹ انڈین گٹکا، 92 عدد ٹائر،1,659اسٹیک غیرملکی سگریٹ اور متفرق اشیا برآمد کر لی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں