صدر مملکت نے اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل اور وقف پراپرٹیر بل کی منظوری دیدی
اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل اور اسلام آباد وقف پراپرٹیر بل کی منظوری دے دی۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2020کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 6 سے بڑھ کر 9ہوجائیگی۔ صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد وقف پراپرٹیزبل2020کی بھی منظوری دی ہے
Load/Hide Comments


