نوکنڈی، ریلوے سٹیشن کے ویران کوارٹر میں آتشزدگی
نوکنڈی:نوکنڈی بازار کے قریب ریلوئے اسٹیشن کے ویران کوارٹرز میں نامعلوم افراد نے آگ لگا دی کوئی جا نی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن میں موجود رہائشی کوارٹرزجوکہ کئی عرصہ سے ویران تھے جہاں نشئی افراد نے اپنا ٹھکانہ بنایاہواتھا گزشتہ رات نامعلوم افرادنے ان کو آگ لگا کر فرار ہوگئے تھے قریبی ہمسایوں کی بروقت اطلاع پر تحصیلدار نوکنڈی محمد ہاشم کرد رسالدارنبی بخش بلوچ اوررسالدارسعیدبلوچ لیویز نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور ان کے درخواست پر ایف سی نوکنڈی اورپرائیوٹ ٹینکرز کے ذریعہ آگ پر قابو پایا گیا اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر واحدبخش شیرزئی اور نیشنل پارٹی کے آرگنائزراسلم بلوچ اور نوکنڈی پریس کلب کے صدر مولابخش بلوچ بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments


