میڈیا اور ادارے پشتونوں کو دہشتگرد کے طور پر پیش کررہے ہیں ،پشتونخوامیپ
کوئٹہ:پشتون تاریخی اور ثقافتی طور پر امن پسند اور عدم تشدد کے فلسفے پر کار بند قوم ہے پشتونوں پر تاریخی جبر واستبداد کے نتیجے میں دہشتگردی مسلط کی گئی ار دسری جانب یہ پروپیگنڈہ بھی کیا گیا کہ پشتون دہشتگرد ہے یورپ،چین اور دنیا جہاں کے سیاحوں اور تاریخ لکھنے والوں نے پشتونوں کو ایک پر امن ،مہذب اور مہمان نواز قوم قرار دیا ہے اپنے تاریخ،تہیذیب ،ثقافت اور اپنے ہیروز کو زندہ رکھنا ہی زندہ قوموں کا شیوہ ہے پشتونوں پر چالیس سال سے دہشتگردی مسلط کی گئی ہے ان خیالات کااظہار گورنمنٹ سائنس کالج میں پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری عبدالرئوف لالا،پشتونخوا میپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی،پروفیسر عبدالغنی خان غنو،پروفیسر ڈاکٹر برکت شاہ کاکڑ،پشتونخو ایس او کے مرکزی سیکرٹری نظام عسکری اور محمود احمدا چکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون کلچر ڈے منا نا اس دور میں ہایت ہی ضروری اور اہم ہے کیونکہ ہم جس محکومی حالت میں زندگی گزر رہے ہیں اس معاشرے میں پشتون کلچر ڈے کو ایک سازش کے تحت مسخ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں پشتونوں کو یہاں کی میڈیا اور ریاستی ادارے دہشتگرد کے طور پر پیش کررہے ہیں یہ چوکیدار اور وحشی لوگ بتا رہے ہیں لیکن حقیقت بالکل اس کے برعکس ہے پشتون اپنے پانچ ہزار سالہ تہذیب وتمدن کی تاریخ رکھتی ہے اور ایک ایسے وقت میں جب یورپ میں بھی وحشت وبربریت تھی تو پشتونخوا وطن تہذیبوں کا مسکن اور وطن رہا ہے یہاں پر دنیا کے کسی بھی غیر آدمی کیلئے رہائش اور کھانے پینے کا مسئلہ درپیش نہیں ہوتا کیونکہ پشتون ولی ایک کوڈ ہے جس میں مہمان نوازی،ہمدردی،محبت،بھائی چارہ،اخوت اور انسانی تقدس کے تمام اور صاف عیاں ہیں مقررین نے کہا کہ انگریزافغان جنگوں کے دور سے پشتونوں کے تاریخ اور روایات کو مسخ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں کیونکہ جب انگریزوں نے پشتونوں کے وطن پر قبضہ کرنا چاہا تو سب سے پہلے غازی امان اللہ خان اور ان کے ساتھیوں پر کفر کے فتوے جاری کئے گئے اسی طرح خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی پر کفر کے فتوے لگائے گئے انہیں قید وبند دی گئیں با الاخر انہیں شہید کای گیا اور یہ سلسلہ تا حال جاری ہے پشتونوں کو ملک کے ہر کونے میں تنگ کیا جارہا ہے اور انہیں تیسرے درجے کے شہری کے طور پر دیکھا جاتا ہے ٹی وی ڈراموں ٹاک شوز اور دیگر مزاحیہ پروگراموں میں پشتونوں کی تضحیک آمیز کردار کے طور پر دکھا یا جاتا ہے انہیں دہشتگرد پیش کیا جاتا ہے حالانکہ دہشتگردی ریاستی داروں کی جانب سے ان پر بزور طاقت مسلط کی گئی اور پشتونخوا وطن کو تباہ وبرباد کیا گیا گھر ا جاڑے مارکیٹیں گرائی لاکھوں کی تعداد میں پشتونوں کو بے گھر کیا گ یا اور شہید کیا گیا اسی طرح اسلام آباد،پشاور،سوات،کراچی،سبی، پشین، چمن، وزیرستان ،بونیرر،بنو اور پشتونخوا وطن اور ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے پشتون ثقافت کا دن منا یا گیا ۔


