سشانت کی بہنوں کو صرف اُس کے پیسوں سے مطلب تھا، ریا چکرورتی
نئی دہلی :سشانت سنگھ راجپوت کیس میں منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار اداکارہ ریا چکرورتی کا کہنا ہے کہ سشانت کی بہنوں کو اُس کی ذہنی صحت سے کوئی غرض نہیں تھی اُنہیں صرف سشانت کے پیسوں سے مطلب تھا۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ریا چکرورتی نے اپنے ایک بیان میں سشانت سنگھ کی بہنوں سے متعلق کہا کہ سشانت نے اپنی ذہنی صحت کے بارے میں اپنے اہلخانہ کو آگاہ کرنے کے لیے اُن سے رابطہ کیا تھا لیکن اداکار کے اہلخانہ نے اس مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا تھا اور نہ ہی وہ لوگ سشانت کی ذہنی صحت کے بارے میں فکرمند تھے۔
Load/Hide Comments