نوجوان ترقی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کتاب سے دوستی کریں،حاجی لشکری رئیسانی

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں جاری کتب میلہ اختتام پذیر ہوگیا کتب بینوں نے تین روزہ میلے میں گہری دلچسپی لی، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں جاری کتب میلے کی اختتام تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر ڈاکٹر جہازیب جمالدینی اور سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی تھے،تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر جہازیب جمالدینی اور سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب کی جانب کتب بینی کے فروغ کے لئے سہ روزہ کتب میلہ منعقد کرنا خوش آئند عمل ہے بدقستمی سے معاشرے میں پڑھنے لکھنے کے روجہان کی کمی کی وجہ سے کتب بینی بھی کم ہوگئی ہے کوئٹہ پریس کلب کے اقدام سے معاشرے اور کتب فروشی سے منسلک افراد پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت لائبریریوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے نوجوان ترقی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کتاب سے دوستی کریں۔اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاالرحمن، جنرل سیکرٹری ظفر بلوچ، سینیٹر ڈاکٹر جہازیب جمالدینی اور سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے کتابوں کے اسٹال لگانے والوں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے

اپنا تبصرہ بھیجیں