بلوچستان میں آزاد صحافت کی بنیاد ہمارے آ باواجداد کا ورثہ ہے،نواب رئیسانی
کوئٹہ;چیف آف سروان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آزاد صحافت کی بنیاد ہمارے آ باواجداد کا ورثہ ہے کوئٹہ پریس کلب کو پچاس سال مکمل کرنے پر اپنے ایک تہنتی پیغام میں نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی اور محرومیوں اور صوبے کے محکوم عوام کی آواز بنے والے میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں یہ الگ بات ہے کہ ان آوازوں کو سننے والے ہمارے حکمران بہرے ہیں انہیں بلوچستان کی سرزمین سے تو بہت پیار ہے لیکن اس کے عوام سے وہ نفرتوں کی بنیاد پر ہمشہ فاصلے پر ہی ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب کی بنیاد اور اس کے لئے زمین ان کے والد نواب غوث بخش رئیسانی نے فراہم کی شہید نواب غوث بخش رئیسانی ایک پڑھے لکھے دوراندیش سیاستدان تھے وہ صوبے میں میڈیا کی آزادی کے حامی تھے یہی وجہ تھی انہوں نے کوئٹہ میں ایک ایسے ادارے کی بنیاد رکھی جس نے آج اپنے پچاس سال مکمل کئے انہوں اس عمارت کے وقار کو برقرار رکھنے والے صحافیوں بلخصوص سینئر صحافی رشید بیگ کی پریس کلب کے لئے خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرنے کے علاقے موجودہ صدر پریس کلب رضا الرحمان اور ان کی پوری کابینہ کو گولڈن جوبلی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پریس کلب اپنی شاندار روایات کو مستقبل میں بھی قائم رکھے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭