ٹک ٹاک اسٹارماروی چوہدری پر اپنے ساتھی کے قتل کا مقدمہ درج
اسلام آباد: ٹک ٹاک اسٹار ماروی چوہدری پر اپنے ہی ساتھی علی کے قتل میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لوہی بھیر پولیس نے ٹک ٹاک اسٹار مقتول علی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ماروی چوہدری اور علی مل کر کام کرتے تھے، کچھ دنوں سے علی نے ماروی کے ساتھ کام کرنا بند کر دیا تھا، جب علی سے پوچھا تو اس نے کہا کہ ماروی اچھی خاتون نہیں اس لئے اس کیساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔
علی کے والد نے مزید کہا کہ ماروی چوہدری، علی کو بار بار کال کرتی رہی لیکن علی نہ گیا۔ جب ماروی کے ساتھ میری بیوی نے بات کی تو اس نے کہا لاہور سے کچھ لوگ آئے ہیں۔ علی میرے ساتھ نہ سہی ان کیساتھ کام کرے اس کا مستقبل اچھا ہو جائے گا۔ جب علی وہاں گیا تو واپس نہ آیا اور پھر علی کی لاش ملی۔ علی کے والد نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ماروی چوہدری نے دوستوں کے ساتھ مل کر علی کو قتل کیاہے۔
دوسری جانب مقتول علی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ ایس پی رورل فارق بٹرکا کہنا ہے کہ مقدمہ تو درج کر لیا گیا ہے لیکن تاحال قتل کے شواہد نہیں ملے، تفتیش کر رہے ہیں لاش کے سیمپل لاہور بھیجے ہیں جیسے ہی رپورٹ آئے گی تو حتمی رائے دی جا سکتی ہے۔