جعفر آباد‘دو بچوں سے زیادتی کرنیوالے ملزمان گرفتار
کوئٹہ:جعفر آبادپولیس کی مختلف کارروائیاں ‘دو بچوں سے زیادتی کرنیوالے ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جعفر آباد پولیس نے دو کمسن بچوں سے زیادتی کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کر لیا ایس ایس پی جعفر آباد افتخار احمد کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد محمد اکرم گشکوری ایس ایچ او سٹی اوستہ محمد دائود کھوسہ اور دیگر عملے نے بچے سے بد فعلی کرنیوالے ملزم احسان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ دوسری کارروائی میں ڈی ایس پی ڈیرہ اللہ یار سرکل خاوند بخش کھوسہ ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار گل حسن بہرانی اور دیگر نے کارروائی کرتے ہوئے بچے سے زیادتی کرنیوالے ملزم علی دوست کو گرفتار کر لیا اور درج مقدمے کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی۔درایں اثنا ایس ایس پی جعفر آباد افتخار احمد کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر سے کوئی رعایت نہیں ہوگی اور ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔