لکی مروت، فرنٹیئرکوربلوچستان کا اہلکار قتل

لکی مروت:تھانہ گمبیلاکی حدود میں مبینہ ملزم کی فائرنگ سے فرنٹیئرکوربلوچستان کا اہلکار قتل ہوگیا،جب کہ ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔اس سلسلے میں مقتول کی والدہ مسماتہ (ح ت بی بی)زوجہ محمد یعقوب سکنہ وانڈاظریف نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ شب اپنے بیٹے شریف اللہ کے ہمراہ جوفرنٹیئرکوربلوچستان میں ملازم تھا،گھر سے نکل کر کسی کام کے سلسلے میں حاجی انور کے گھرجارہی تھی جونہی ہاشم خان دکان پہنچے دوکان کی لائٹ آن تھی،کہ اچانک مبینہ ملزم حبیب الرحمن ولددرے خان مسلح نمودار ہوااورفوراان کے بیٹے شریف اللہ پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا شریف اللہ جاں بحق ہوگیاپولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ چنددن قبل ان کے بیٹے شریف اللہ اور رشیداللہ ملزم فریق کے ساتھ موبائل فون پرایک دوسرے کودھمکیاں دئیے تھے جس پر واقعہ رونماہواتھاپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔#

اپنا تبصرہ بھیجیں