منشیات کیس، دیپیکا پڈوکون سے تفتیش کا آغاز

نئی دہلی:بالی ووڈ منشیات کیس کی تحقیقات کے لیے بھارتی فلم انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ دیپیکا پڈوکون، سارہ علی خان اور شردھا کپور سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت خودکشی سے متعلق منشیات کیس میں بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور آج صبح ممبئی کے کولابا ایولین گیسٹ ہاؤس پہنچ گئی ہیں جہاں پوچھ گچھ کے لیے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی موجود ہے جو ان اداکاراؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں