کوئٹہ،لاش برآمد، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ:کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ نشے کے عادی شخص کی لاش برآمد ،پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد رضا نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے ہزارہ ٹائون قبرستان سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی جو کہ نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں