عمران خان بھی آئین کو کاغذ کا ٹکرا سمجھتے ہیں، شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان بھی سابق صدور جنرل (ر) پرویز مشرف اور جنرل ضیا الحق کی طرح آئینِ پاکستان کو کاغذ کا ٹکرا سمجھتے ہیں۔
ٹنڈوالہیار کے بچانی ہاؤس میں شازیہ مری، سکندر راہو پوٹا، ذوالفقار ستار بچانی، میر غلام علی ٹالپر، طارق جاموٹ اور میر جام شبیر علی نے پریس کانفرنس کی۔
پیپلز پارٹی کی ایم این اے نے کہا کہ سندھ کو توڑنے والے کامیاب نہیں ہوں گے، وفاقی حکومت سندھ سے مسلسل زیادتی کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


