کورونا وائرس : ملک میں کیسز مجموعی تعداد 304 ہوگئی

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے کورونا وائرس ملک میں کیسز مجموعی تعداد 304 ہوگئی اور سندھ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں مزید 3 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کی میڈیا کوآرڈینیٹر میران یوسف نے سندھ میں 3 نئے کیسز کی تصدیق کی انہوں نے بتایا کہ تینوں نئے کیسز کراچی میں سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کُل مریضوں کی تعداد 211 تک پہنچ چکی ہےاس کے علاوہ اگر صوبے کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو میران یوسف کے مطابق 151 کیسز تفتان سے سکھر آنے والے زائرین کے ہیں جبکہ 59 کیسز کراچی اور ایک حیدر آباد سے ہےواضح رہے کہ ان 3 نئے کیسز کے ساتھ اب تک ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 304 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس عالمی وبا سے پاکستان میں 2 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں متاثرہ افراد کے حساب سے صوبہ سندھ 211 کی تعداد کے ساتھ سب سے زیادہ متاثر ہے جبکہ اس کے بعد پنجاب میں 33، بلوچستان میں 23، خیبرپختونخوا میں 19، گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد میں 2 افراد اور آزاد کشمیر میں ایک شخص متاثر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں