کراچی: نماز کے دوران پیش امام قاتلانہ حملے میں زخمی
کراچی: شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم شخص نے پیش امام پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں مسجد میں دوران نماز پیش امام پر حملے کا واقعہ پیش آیا جہاں توقیر قریشی نامی ملزم نے پیش امام پر حملہ کیا، ملزم کو علاقہ مکینوں نے پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔
دوسری جانب پیش امام پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیونیوز نے حاصل کرلی جس میں ملزم کو سنت نماز کی ادائیگی کے دوران پیش امام پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فوٹیج میں مسجد میں موجود نمازیوں کو حملہ آور کو پکڑتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، گرفتارملزم سے پولیس تفتیش کررہی ہے۔
Load/Hide Comments