اپوزیشن کو ملکی مسائل کی نہیں صرف اپنی جائیدادیں بچانے کی فکر ہے،مراد سعید
اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ملکی ایشوز پر اتفاق رائے نہیں صرف اپنی جائیدادیں بچانی ہیں، کشمیر مسئلے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیب کیسز کا ذکر ہوتا رہا۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن کی نظر میں پارلیمنٹ کا مقصد این آر او ڈیمانڈ کے سوا کچھ نہیں، کسی بھی اہم ایشو سے متعلق ان کو بلایا جائے تو یہ راہ فرار اختیار کرتے ہیں، ان کا مقصد مسائل کا حل نہیں۔مراد سعید نے کہا کہ ان کا ملکی ایشوز پر اتفاق رائے نہیں صرف اپنی جائیدادیں بچانی ہیں، کشمیر مسئلے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیب کیسز کا ذکر ہوتا رہا۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان سے متعلق اسپیکر کے بلائے اجلاس میں بھی انہوں نے شرکت نہ کی۔انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس میں الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہیں، اگر ان سے تجاویز مانگ لی جائیں تو یہ بھاگ جاتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی کا لیکچر دینے والوں کی غیر سنجیدگی پھر سامنے ا?ئی، اہم قومی ایشوز اور عوامی مفاد کی قانون سازی اپوزیشن کی ترجیح ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں گلگلت بلتستان کو آئینی حقوق ملیں گے، گلگت بلتستان اسمبلی کی قراردادوں کو ماضی کی حکومتوں نے نظر انداز کیا۔ تحریک انصاف کی حکومت بنتے ہی قراردادوں پر کام شروع ہوا۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو صوبے کا عبوری درجہ دینے کی طرف گامزن ہے۔