میشاشفیع سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ درج
لاہور:فیڈرل ایویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)نے گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر ان کے خلاف چلائی جانے والی نفرت انگیز مہم اور ان کی کردار کشی کرنے کے خلاف میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد پر مقدمہ درج کرلیا ۔ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے حکم پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع، ماڈل و میزبان عفت عمر، لینا غنی، فریحہ ایوب، ماہم جاوید، علی گل پیر، حسیم زمان خان، حمنہ رضا اور سید فیضان رضا کو نامزد کیا گیا ہے
Load/Hide Comments